information about the shooting down of the Saudi fighter jet6

سعودی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے بارے میں چونکا دینے والی اور خطرناک معلومات

سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی لڑاکا طیارے کو تربیتی مشن کے دوران گرا کر تباہ کر دیا گیا اور اس کے عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ یمن کے رپورٹر اور صحافی انیس منصور اس سعودی لڑاکا طیارے کے گرنے کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کر چکے ہیں۔

اس سال 8 دسمبر کو پیش آنے والے اس واقعے اور خبر کے شائع ہونے پر سعودی حلقوں میں کافی تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

لڑاکا طیارہ اپنوں نے مار گرایا

اس یمنی صحافی نے سوشل پلیٹ فارم “X” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا: “سعودی لڑاکا طیارے کو ایک اندرونی اور اپنوں کی طرف سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، اور جن خبروں میں یہ کہا گیا ہے کہ اس لڑکا طیارے کو یمنی انصار اللہ گروپ کی طرف سے گولی مار دی گئی، یہ ہرگز درست نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: “اس سعودی لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا معاملہ سعودی خاندان کے اندر تنازعات سے مربوط ہے اور یہ مکمل طور پر سعودیوں کا اندرونی مسئلہ ہے۔

سعودی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے بارے میں چونکا دینے والی اور خطرناک معلومات

چند اہم سوالات کے جوابات

F-15SA لڑاکا طیارے کا کیا ہوا؟

شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر معمول کی تربیتی مشق کے دوران رائل سعودی ایئر فورس کا F-15SA لڑاکا طیارہ تباہ کن حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ اور عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔

 

 واقعہ کہاں پیش آیا؟

حادثہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے ظہران میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پیش آیا۔

 

 سعودی فضائیہ کے ساتھ اس طرح کے واقعات کتنی بار ہوتے ہیں؟

تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں جن میں کنگ خالد ایئر بیس کے قریب جولائی میں ہونے والا حالیہ مہلک حادثہ بھی شامل ہے۔ تاہم، مخصوص تعدد یا اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

 

 F-15SA لڑاکا طیارہ کیا ہے؟

F-15SA امریکی تیار کردہ میکڈونل ڈگلس ہوائی جہاز کا ایک جدید ورژن ہے جو ہوا سے ہوا میں لڑائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سعودی فضائی جنگی بیڑے کا ایک اہم

جزو ہے۔

گزشتہ بدھ کو محمد بن سلمان نے ایک سعودی شہزادے کے سفر سے روک دیا تھا، اور ان کے حکم پر ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کو سخت کردیا تھا۔ حکام نے شہزادے کو واپس کر دیا۔ یہ کارروائی محمد بن سلمان کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف جنگ اور بعض شہزادوں کی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ان کی جنگ کے عنوان سے کی گئی۔ یہ باتیں میڈیا سے مخفی رکھی جارہی ہیں، لیکن بہتر ہوگا کہ ہمیں غزہ کے بارے میں توجہ دینے دیا جائے، کیونکہ خود غزہ اور غزہ کی جنگ بہت سے حقائق کو کھول کر سب کے سامنے کردے گی!!”

سعودی خاندان کے اندرونی معاملات

انیس منصور نے مزید کہا: “سعودی عرب پر حکمرانی کرنے والے سعودی خاندان کے اندر مسائل پائے جاتے ہیں، مثال کے طور پر ان کے درمیان ایسے شہزادے ہیں جن کو پوری طرح صاف کیا گیا ہے، ایسے شہزادے ہیں جن کو قید کیا گیا ہے، ایسے شہزادے ہیں جن کے باہر جانے پر پابندی ہے، ایسے شہزادے ہیں جنیں نظربند رکھ کر ان کی نگرانی اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ”

انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ کہا گیا کہ سعودی عرب کے حکمران خاندان کے اندر شدید کشمکش اور خاموش جنگ ہے جس کی وجہ سے یہ خاندان کئی حصوں میں بٹ گیا ہے۔ یہ اس وقت ہے جب کہ ہمیں سعودی خاندان کے اندر بااثر لابیوں کی تشکیل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر امارات لابی، جس کا سعودی خاندان میں بہت زیادہ اثر و رسوخ ہے اور بعض معاملات میں اس خاندان پر دباؤ ڈالتی ہے اور اس کا فائدہ بھی اٹھاتی ہے۔ جس نے سعودی عرب کی اندرونی صورتحال کو غیر مستحکم اور غیر یقینی بنا دیا ہے۔

انیس منصور نے مزید کہا: “سعودی لڑاکا طیارے کے گرائے جانے کے واقعے کے بعد، ہمیشہ کی طرح، سعودی مکھیوں نے سوشل میڈیا میں کام کرنا شروع کر دیا اور بار بار اور مسلسل تبصرے کرنا شروع کر دیے اور اس طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بارے میں زباں درازی کر کے نادرست الفاظ کہے… ان سب کے باوجود، یہ بات اور سوال اپنی جگہ پر باقی ہے کہ سعودی لڑاکا طیارے کا گر کر تباہ ہوجانا کیا واقعی ایک حادثہ ہے یا اس کا اندازہ قاتلانہ کارروائی اور ذاتی حساب کتاب کی صورت میں لگایا جا سکتا ہے؟

 

 سعودی لڑاکا طیارے کے گرنے کا اعلان

جمعرات، 8 دسمبر کو، وزارت دفاع نے ایک F15-SE سعودی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ جنوبی سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران پیش آیا، اور اس کے تمام تربیتی اہلکار مارے گئے۔

 

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا: سعودی لڑاکا طیارے کا حادثہ جمعرات کو 12:50 پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ ملک عبدالعزیز ظہران ایئر بیس پر معمول کا تربیتی مشن انجام دے رہا تھا۔

اس بیان کے مطابق، ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس سعودی لڑاکا طیارے کے عملے کی موت واقع ہوئی۔

حقیقت کیا ہے؟

جبکہ سعودی وزارت دفاع کے بیان میں اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے نام نہیں بتائے گئے لیکن سعودی عرب میں “X” پلیٹ فارم پر “طلال بن عبدالعزیز بن بندر” کا ٹیگ ٹرینڈ ہوا۔

کئی کارکنوں نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کے لیے تعزیتی پیغامات بھی شائع کیے۔ اس کے علاوہ شہزادہ عبدالرحمٰن بن موسیٰ سمیت متعدد سعودی شہزادوں نے اس واقعے میں ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس حکومت کے تربیت یافتہ طیارے سمیت سعودی لڑاکا طیارے یمن میں گرے ہوں اور سعودی عرب کی وزارت دفاع نے حوثیوں کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہو، جب کہ انسانی حقوق کے بہت سے کارکنوں اور سعودی سوشل میڈیا ورکرز کے مطابق یہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی چالوں میں سے ہے تا کہ اس ذریعے وہ سعودی شاہی خاندان میں اپنے مخالفین اور معارضین کو ہٹا کر تخت پر اپنی راہ ہموار کر سکے۔

شاهد أيضاً

इजरायली जनता का नेतन्याहू के विरुद्ध विरोध प्रदर्शन

इजरायली जनता का अपने शासकों से उठा भरोसाः ईरान हमसे नहीं डरता

एक इजरायली समाचार पत्र ने ईरानी हमले के बाद इजरायली जनता के अपने अधिकारियों पर …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *