فلسطین کی قومی کمیٹی برائے بائیکاٹ اسرائیل، فلسطینی کمیونٹی کے وسیع ترین اتحاد، اور بائیکاٹ آف اسرائیل موومنٹ (The Boycott, Divestment, Sanctions (BDS) movement) کی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات غزہ کی پٹی کو تباہ کرنے کی جنگ میں اسرائیل کا ساتھی ہے۔
بائیکاٹ آف اسرائیل کے بیانیے میں امارات بے نقاب
ایک بیان میں، بائیکاٹ آف اسرائیل کے بی ڈی ایس موومنٹ نے اس کال کو بڑھایا جو اس نے عرب دنیا کی درجنوں جماعتوں، یونینوں، انجمنوں، سنڈیکیٹس اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون کے لئے جاری کیا تھا، جس میں متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام تمام حلقوں، تقریبات اور سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ، بائیکاٹ آف اسرائیل موومنٹ نے تمام اماراتی، عرب اور بین الاقوامی کمپنیوں اور تنظیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جو متحدہ عرب امارات-اسرائیل اتحاد میں شریک ہیں۔
بائیکاٹ آف اسرائیل موومنٹ کے اس بیان میں کہا گیا ہے: “اس لمحے سے جب اسرائیلی دشمن نے غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی نسل کشی کی کارروائی شروع کی، امارات کی حکومت نے اسرائیلی جنگی مشین کی کوششوں اور اس حکومت کے اقدامات کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اور اس نے اسرائیلی دشمن کے ساتھ فوجی-سیکیورٹی اتحاد کی پابندی پر زور دیا ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے: “یہ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ابوظہبی اس نسل کشی کی جنگ کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کرکے اسرائیل کی نجات کے لیے ایک آپشن بن گیا ہے وہ اسرائیل جس نے اب تک 18,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی جانیں لے لی ہیں۔”
بائیکاٹ آف اسرائیل کے اس بیانیے میں کہا گیا ہے: ’’جبکہ بین الاقوامی سطح پر غیر عرب ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو اپنے ممالک سے نکال باہر کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مجرموں کو ان تمام جرائم کے لیے جوابدہ بنایا جائے، متحدہ عرب امارات کے غدار علاقائی اور بین الاقوامی کردار کے ساتھ ساتھ وہ ممالک (جیسے کہ سعودی عرب) جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، عربوں کی سرکاری کوششوں کو کمزوری اور علاقائی اجلاسوں کا عبث ہونا اور موثر اور عملی فیصلے کرنے میں ناکامی زیادہ سے زیادہ عیاں ہوتی چلی گئی، اور اس کے نتیجے میں اسرائیل کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری اور بڑھتا گیا۔ غزہ میں ہمارے ان ساتھیوں کے مصائب جو ظلم کے خلاف کھڑے ہیں اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی جانیں اور خون فلسطین، اپنی سرزمین کے لیے وقف کر رہے ہیں، سب پر واضح و روشن ہیں۔
امارات کھلم کھلا اسرائیل کی حمایت میں مصروف
بائیکاٹ آف اسرائیل کے بی ڈی ایس موومنٹ کے بیانیہ میں آگے کہا گیا ہے: متحدہ عرب امارات کے حکمران یہیں نہیں رکے بلکہ ایک بے مثال اقدام کرتے ہوئے اور عربوں کے تاریخی موقف کے برعکس جو فلسطینی عوام کی جدوجہد کو تسلیم کرتے تھے اور بین الاقوامی قوانین بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں، نہ صرف یہ کہ فلسطینیوں کے اپنے جان، جائیداد اور زمین کے دفاع کے لیے جدوجہد کو ناجائز قرار دیا، بلکہ متحدہ عرب امارات کے اندر اس نے ہر اس آواز کو دبایا جو فلسطین کے ظلم کی حمایت میں اٹھے اور اس سے آگے اس نے اپنے تیل کے ڈالروں سے ثقافتی اور میڈیا اداروں اور مراکز کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی۔
دو علاقائی اور تزویراتی سطحوں پر، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے معمول سے آگے بڑھ کر خطے میں اسرائیل کی نوآبادیاتی اور نسل پرستانہ حکومت کے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور خطے کی اقوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے تمام استعماری اقدامات کو تسلیم کیا۔
امارات اور اسرائیل کے تجارتی تعلقات میں بڑی توسیع
بائیکاٹ آف اسرائیل کے بیان میں واضح کیا گیا کہ اس سلسلے میں حال ہی میں حیفہ اور دبئی کے درمیان زمینی راستے کا معاہدہ ہوا ہے جس میں ایک زمینی پل کا آپریشن بھی شامل ہے جو دبئی سے شروع ہو کر اردن اور سعودی عرب کو عبور کر کے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ تک پہنچتا ہے، تاکہ اگر یمن کے خطرے کے پیش نظر جو بحری جہاز اسرائیلی نہیں جا سکتے، جو اپنا سامان سمندری راستے سے اسرائیل تک پہنچاتے ہیں، اس زمینی پل کے ذریعے اسرائیل کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
اس معاہدے کو مصر اور خطے کے اقتصادی اور تزویراتی دل، یعنی نہر سویز کے لیے براہ راست خطرہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں مصر اور عرب ممالک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
موسمیاتی اجلاس میں امارات اور اسرائیل کے دل کا موسم عاشقانہ
غزہ میں نسل کشی کی جنگ میں شدت کے خلاف درجنوں علاقائی گروہوں اور تنظیموں کے بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے امارات-اسرائیل اتحاد کی بین الاقوامی میٹنگوں کی ناکامی کے باوجود۔ اور فوری جنگ بندی کی حمایتوں کی عالمی کوششوں کے باوجود متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب حکومتوں کے حکمرانوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور اس حکومت کے جرائم کو جائز قرار دینے کے لیے کلائمٹ سمٹ (کوپ 28) میں اسرائیلی جنگی مجرموں کے ساتھ سیلفیاں کھنچوانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
بائیکاٹ آف اسرائیل موومنٹ کے اس بیان میں لکھا گیا ہے: اس کے علاوہ، موسمیاتی سربراہی اجلاس (کوپ 28) کے موقع پر اور تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ابوظہبی نیشنل انرجی کے بجلی کنکشن کے شعبے میں تعاون کے لیے کمپنی (TAQA) سے قبرص اور یونان اور ان دونوں ممالک سے اسرائیل تک کی ایک نئی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
امارات اور دیگر حکام کی غداری بھولی نہ جائے گی
اس حقیقت کو ہمارے لوگ نہیں بھولیں گے، اور تاریخ معاف نہیں کرے گی، کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ابراہیمی معاہدے میں حصہ لینے والی حکومتوں کے ساتھ مل کر غزہ کے خلاف نسل کشی کی جنگ سے ایک سال قبل اسرائیل کی فوجی برآمدات کا ایک چوتھائی حصہ خریدنے میں حصہ لیا تھا جن کی مالیت تقریباً 3 بلین ڈالر تھی۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے ترتیب دیے گئے سیکورٹی اور فوجی مشقوں میں بھی حصہ لیا، اور ان ممالک میں موجود امریکی فضائی اڈے اس جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج کو مسلح کرنے کے لیے ایک ہوائی پل کا کردار ادا کیا ہے۔
لیکن عرب حکومتوں کی یہ غداری اسرائیل کے خلاف ہماری مسلسل جدوجہد کے لیے عرب اقوام کی حمایت کو کبھی کمزور نہیں کرے گی اور خطے کے لوگوں کے لیے اس کے خطرے کا مقابلہ کرے گی اور نہ ہی ہمیں قابضین کے خلاف جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھنے سے اس وقت تک روکے گی جب تک کہ ہمیں آزادی، انصاف، واپسی اور خود ارادیت کا اپنا حق نہیں مل جاتا۔
بائیکاٹ آف اسرائیل موومنٹ نے ایک بار پھر خطے کے عوام اور متحدہ عرب امارات کے عوام سمیت دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کی مزاحمت جاری رکھیں اور خطے کے لوگوں بالخصوص فلسطینی قوم کے انسانی وقار پر سوالیہ نشان لگانے والی جابر حکومتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔