interview with founders of qassam battalion1

طوفان الاقصیٰ کے بارے میں قسام بٹالین کے ایک بانی کا انٹرویو

طوفان الاقصیٰ کے بعد ابتدائی دنوں میں غزہ کے وہ لوگ، جن کے جنوبی علاقہ جات میں واقف رشتہ دار تھے، جنوب کی طرف گئے، لیکن۔۔۔

 

اس انٹرویو میں عزالدین القسام بٹالین کے اس بانی کے ساتھ ہم نے تقریباً 40 منٹ تک بات چیت کی اور انہوں نے یہ نکات اٹھائے:

 

طوفان الاقصیٰ آپریشن کی کامیابی تاریخ میں لکھی جائے گی

1۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد آج غزہ کے عوام کو فتح کا وہی احساس ہے جو انگریزوں کو دوسری جنگ عظیم کے بعد اور نازیوں کو شکست دینے کے بعد لندن کے کھنڈرات اور ان کے مرنے والوں کا احساس تھا اور ہمیں یقین ہے کہ اسرائیلیوں کو شکست دینے کے بعد یہ کھنڈرات دوبارہ تعمیر ہوں گے۔ اور ملک دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، ہم خود کو بہترین بنائیں گے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بارے میں قسام بٹالین کے ایک بانی کا انٹرویو

2. ایران ہمارا اتحادی ہے اور اگر آپ آج دیکھیں تو ہم ایران کی طرف سے فوجی تربیت اور ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے اسرائیل کے خلاف ایسا آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

3. آج لبنانی حزب اللہ، عراقی الحشد الشعبی، اور یمنی انصار اللہ، جن کا ایران سے اچھا رابطہ ہے، سب اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کشمکش میں مصروف ہیں، اور اس کی وجہ سے اسرائیل کا عسکری حساب کتاب چکنا چور ہو گیا ہے، لہذا ایران سے براہ راست ان سے دست و گریباں ہونے کی کوئی توقع نہیں ہے۔

حماس تنہا نہیں

4. حماس کے پاس 40,000 لڑاکا دستے اسٹینڈ بائی اور 60,000 احتیاطی دستے ہیں اور حماس کے علاوہ دو دیگر جہادی فورسز کے غزہ میں اپنے یونٹ ہیں۔

 

5۔ غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں حماس کی کارکردگی سے دنیا حیران رہ جائے گی۔ حماس کی کارروائیوں کی طاقت تین طرف سے ہے: زمینی، ہوائی اور سمندری۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بارے میں قسام بٹالین کے ایک بانی کا انٹرویو

6۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے گھنٹے میں اسرائیل کے 30 سینئر کمانڈروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بجلی اور پانی کی بنش ہمیں نہیں روک سکتی

7۔ غزہ میں زیادہ تر گھر سولر پینلز سے بجلی پیدا کرتے ہیں اور اس بجلی کو بھی کم سے کم ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

8۔ غزہ میں پانی کے دو اہم ذرائع ہیں جن میں سے ایک پائپ لائنوں کے ذریعے یروشلم سے آتا ہے اور ایک زیر زمینی ہے اور اس وقت لوگ زیر زمین پانی استعمال کرتے ہیں۔

 

9. ہمیں اپنی سرزمین یا ملک کی فکر نہیں، ہمارا مسئلہ اسلام کو آزاد کرنا اور اسلام کو بچانا ہے۔

 

10۔  طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اس موجودہ صورتحال کے ساتھ، ہم ایک سال تک مزاحمت اور لڑائی جاری رکھنے کے قابل ہیں۔

 

11۔ ابتدائی دنوں میں غزہ کے وہ لوگ، جن کے جنوبی علاقہ جات میں واقف رشتہ دار تھے، جنوب کی طرف گئے، لیکن جیسے ہی انہوں نے جبری ہجرت کی امریکی پلاننگ کے بارے میں سنا، وہ فوراً شمال کی طرف لوٹ گئے اور بمباری میں شہید ہونے کے لیے تیار ہو گئے، لیکن فلسطین سے اپنی جبری نقل مکانی انہیں ہرگز قبول نہیں۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بارے میں قسام بٹالین کے ایک بانی کا انٹرویو

12. غزہ کے عوام اور حماس کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہے کیونکہ تمام لوگ اپنے آپ کو حماس کا رکن سمجھتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ اسرائیلی فوج کے ساتھ حماس کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی

13.  طوفان الاقصیٰ آپریشن کی کامیابیوں کا ایک اہم حصہ خفیہ فوجی دستاویزات اور فائلیں تھیں جو جنگی اڈوں پر قبضے کے بعد حاصل کی گئیں۔

 

14. غزہ کے لوگوں کا احساس یہ ہے کہ انہوں نے وہ کچھ کیا جو مشرق وسطیٰ خاص کر کوئی عربی فوجی طاقت اسرائیلیوں کے خلاف نہیں کر پائی تھی۔

 

15۔ ہمیں اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی سسٹم سے گزرے کافی عرصہ ہو گیا ہے اور 7 اکتوبر کو  طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر آج تک مقبوضہ علاقے میں حماس کے راکٹوں نے 4000 مقامات کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے آئرن ڈوم 20 فیصد سے بھی کم کو روکنے میں کامیاب ہو سکا ہے۔

interview with founders of qassam battalion4

16۔ راکٹوں کے نتیجے میں عسقلان قصبے میں 300 اسرائیلی رہائشی زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔

 

17۔ غزہ کے لوگوں نے جو راستہ چنا ہے وہ واپسی کا نہیں ہے اور انہوں نے عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کو انتخاب کیا ہے۔

 

18۔ آپریشن کے دوران ہم نے غزہ کی پٹی سے 10,000 اسرائیلی افواج کو دور ہٹاہا۔

 

اس آپریشن سے ہمارا مقصد

19. طوفان الاقصیٰ آپریشن کا اصل ہدف دشمن سے ہونے والے تمام نقصانات کے ساتھ ساتھ اسرائیلیوں اور آبادکاروں کو ڈرانا اور انہیں یہ سمجھانا تھا کہ یہ ان کے رہنے کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے اور یہ سلسلہ مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔

 

20۔ ہمارے لوگ تجربہ کر چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ 1948 میں اسرائیل کے معرض وجود میں آنے سے جب کوئی طوفان الاقصیٰ جیسا آپریشن بھی نہیں ہوا تھا، 5000 لوگ مارے گئے تھے اور 20 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے تھے۔ اس لیے انہیں آپریشن طوفان الاقصیٰ پر پورا بھروسہ ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بارے میں قسام بٹالین کے ایک بانی کا انٹرویو

21۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن بھی اسرائیلیوں کے خلاف جنگ کا ایک حصہ ہے اور ان تحریکوں کو جاری رکھتے ہوئے اور پوری مزاحمتی تحریک کے ساتھ ہاتھ ملا کر ہم مستقبل میں بیت المقدس کو آزاد کرائیں گے۔

 

22. نہ صرف غزہ بلکہ مغربی کنارے اور کیمپوں میں تمام فلسطینیوں کے لیے فخر اور فتح کا احساس پیدا ہوا ہے۔

شاهد أيضاً

इजरायली जनता का नेतन्याहू के विरुद्ध विरोध प्रदर्शन

इजरायली जनता का अपने शासकों से उठा भरोसाः ईरान हमसे नहीं डरता

एक इजरायली समाचार पत्र ने ईरानी हमले के बाद इजरायली जनता के अपने अधिकारियों पर …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *